عمراکمل ، محمد حفیظ نے ہیڈ کوچ کے احکامات ہوامیں اڑا دیے
منگل 19 جنوری 2016 11:29
ویلنگٹنن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) ٹیسٹ کرکٹرعمر اکمل ایک اور تنازع کی زد میں آگئے ، نوجوان بلے باز نے سیلفی پوسٹ کرنے کے جنون میں ہیڈ کوچ وقار یونس کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پرہے جہاں ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو ہدایت جاری کی کہ تمام کھلاڑی ٹریننگ پرتوجہ دیں اور سوشل میڈیا سے دوررہیں ۔
ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کے نام یہ پیغام سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپ لوڈ کیا تھا اور عمر اکمل نے خلاف ورزی بھی ٹوئٹر پر ہی کی ۔ ٹیسٹ کرکٹر نے ہیڈ کوچ کی ہدایت نظر انداز کرتے ہوئے ٹریننگ کے دوران اپنے ساتھ محمد حفیظ کی سیلفی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرڈالی ۔ حفیظ اور عمر اکمل نے یہ سیلفی جم میں لی تھی ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ نیوزی لیںڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم پہلے ٹی ٹونٹی میں 16 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کے ہاتھوں تاریخی شکست کا شکارہوئی ۔
کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور کیم ولیم سن نے 169 رنز کا ہدف باآسانی پورا کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ بنا ڈالا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اورآخری ٹی ٹونٹی میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا ۔
Training time💪 pic.twitter.com/lMfjUwCqdp
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) January 18, 2016
Time to pull-up your socks boys, Break to selfies and Twitter #teampakistan
— waqar younis (@waqyounis99) January 18, 2016
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.