شان ٹیٹ کی 5 سال بعد آسٹریلیا کے ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی
منگل 19 جنوری 2016 12:50
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا کے تیز رفتار بولر شان ٹیٹ کو پانچ سال کے بعد بھارت کے خلاف کھیلے جانے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔32 سالہ ٹیٹ نے آخری بار سال 2011 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی ان دنوں ٹیٹ بگ بیش لیگ کے مقابلوں میں ہوبارٹ ہریکین کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بھرپور فارم میں نظر آئے۔
آل راؤنڈر شین واٹسن اور آف سپنر نیتھن لیئون کو بھی تین میچوں کی اس سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سیریز میں ان کی کارکردگی رواں سال بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ کریگی۔آسٹریلوی سلیکشن بورڈ کے چیئر مین روڈ مارش کے مطابق شون ٹیٹ اس وقت آسٹریلیا کے تیز ترین بولر ہیں اور ان کی اس تیز رفتاری نے ہمیں ان کو ٹیم میں شامل کرنے پر مجبور کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.