سری لنکن فکسنگ کیس میں ملوث افرادکے گرد گھیرا تنگ ہو نے لگا
منگل 19 جنوری 2016 16:28
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) سری لنکن فکسنگ تنازع میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، بولنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو بورڈ نے تاحکم ثانی کھیل کی تمام سرگرمیوں سے معطل کردیا، نیٹ بولر بننے والے مبینہ بکی گیان وشواجیتھ پر بھی پابندی عائد کردی گئی، پولیس کے خصوصی یونٹ کی تحقیقات جاری ہیں، ٹیم منیجر جیریل فریڈریک اور کپتان انجیلو میتھیوز کوطلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپنر کوشل پریرا نے کچھ عرصے قبل حکام کو خبردار کیا تھا کہ بکیز کی جانب سے انھیں اور اسپنر رنگانا ہیراتھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں خراب پرفارم کرنے کیلیے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔ جس کے بعد کرکٹ بورڈ اور پولیس کے فنانشل کرائمز ڈویڑن کی جانب سے الگ الگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔(جاری ہے)
ایس ایل سی کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں بولنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو معطل کردیا گیا، ان پر الزام ہیں کہ ایک مبینہ بکی گیان وشواجیتھ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جو نیٹ بولر کی حیثیت میں ٹیم کو ٹریننگ کے دوران جوائن کیا کرتا تھا، وہ خود متحرک کرکٹر نہیں ہے۔
بورڈ کے نئے صدر تھلنگا سماتھی پالا نے کہاکہ میں نے اس بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی اور اس کی روشنی میں بولنگ کوچ اور ایک نیٹ بولر کو معطل کیا جارہا ہے، یہ دونوں تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہیں گے، قصور وار ثابت ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ایس ایل سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ لکشمن ڈی سلوا نے کہاکہ جیسے ہی مذکورہ کرکٹرز کی جانب سے معلومات حاصل ہوئیں، ہم نے اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیشلز نے تحقیقات شروع کردیں مگر دورہ جاری ہونے کی وجہ سے زیادہ گہرائی میں نہیں جاسکے تھے، مگر اب رپورٹ مکمل کرکے بورڈ میں جمع کرادی ہے۔ دوسری جانب پولیس کے خصوصی یونٹ نے پہلے اس معاملے پر پریرا اور ہیراتھ کے بیانات ریکارڈ کیے جس کے بعد پیر کو ٹیم منیجر جیریل فریڈریک اور انجیلو میتھیوز کو طلب کیا گیا۔ فریڈریک نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا تاہم میتھیوز کی درخواست پر انھیں کسی اور دن حاضر ہونے کی اجازت دے دی گئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.