مہاجروں کو قومی ایشوز سے ہٹاکر بے بنیاد علاقائی مسائل میں الجھادیا گیا، ڈاکٹر سلیم حیدر
منگل 19 جنوری 2016 21:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) بانی تحریک مہاجر صوبہ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر نوجوان مہاجر صوبہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ یہی تحریک مہاجروں کی مستقبل کی ضامن ہے۔ 38 سالوں سے سندھ کے نسل پرست حکمرانوں نے مہاجروں کو اقتدار کی لولی پاپ اور اختیارات کے چکر میں اُلجھایا ہوا ہے اور ان سیاسی چال بازیوں کے ذریعے اب سندھ کی بیوروکریسی کا کراچی پر 100فیصد قبضہ ہوچکا ہے۔
کراچی جو مہاجروں کا قلعہ تصور کیا جاتا تھا آج وہاں کا کمشنر بھی سندھی کو لگایا گیاہے۔ تمام اداروں اور تعلیمی مراکز میں مہاجروں کو تیسرے درجے کے شہریوں کے سلوک کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں مہاجر قیادت کے دعویدار ذاتی مفاد اور ذاتی مراعات سے باہر نکلنے کو ہی تیا ر نہیں۔(جاری ہے)
برسہا برس سے اقتدار میں رہنے والے ان ناعاقبت اندیش عناصر نے مہاجروں کی حیثیت اور ساخت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث آج مہاجر احساس محرومی کا شکار ہوگئے ہیں۔
اور اگر اس کا تدراک نہ کیا گیا تو پھر مہاجروں میں بغاوت کا عنصر پیدا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے بنیادی مسائل کو پس پشت ڈال کر برسہا برس سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو اب ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا کیونکہ قوم کو زیادہ عرصے اندھیرے میں رکھ کر جذباتی نعروں کے ذریعے نہیں بھیلایا جاسکتا ، مہاجر آج دست نگر بنادیئے گئے ہیں انہیں قومی ایشوز کے بجائے گٹر کے ڈھکنوں، نالوں کی صفائی اور کچرا اُٹھانے جیسے معاملات میں الجھاکر انہیں بیوقوف بنایا جارہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.