بیہودہ اور فحش پروگرام ، پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا
منگل 19 جنوری 2016 21:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پیمرا نے سماء ٹی وی چینل کو انتہائی فحش اور غیر اخلاقی پروگرام نشر کرنے اور نشریات میں مؤثر ایڈیٹوریل کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کردی ۔ منگل کو پیمرا کے ترجمان کے مطابق سماء ٹی وی کے پروگرام "واردات" 22جولائی 2015ء میں ایک جرم کی کہانی کی ڈرامہ سازی کے دوران ایک لڑکے نے لڑکی کواپنے موبائل فون کے ذریعے انتہائی فحش پیغام بھیجا جو من و عن سماء ٹی وی پر دِکھایا گیا۔
جس سے نہ صرف عوامی جذبات مجروح ہوئے بلکہ پیمرا کو بھی سخت عوامی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید برآں ایسے جرم کی تمثیل کاری اور لکھے گئے الفاظ نہ صرف مروجہ سماجی، ثقافتی اور مذہبی قدروں کے منافی تھے بلکہ پیمرا قوانین اورسپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطہ ٔ اخلاق کے بھی صریحاً خلاف تھے۔(جاری ہے)
جس کاپیمرانے سخت نوٹس لیتے ہوئے چینل انتظامیہ کو مؤرخہ 29جولائی 2015ء کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا اور14یوم کے اندر جواب طلبی کی تھی ۔
چینل کی طرف سے خاطر خواہ جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ کیس پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کراچی کے سپرد کیا گیا تاکہ چینل کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت فیصلہ کیا جائے۔لہٰذا کونسل آف کمپلینٹس کراچی، جس کی صدارت پروفیسر انعام باری نے کی ، نے اپنے 14جنوری 2016ء کے منعقدہ اجلاس میں سماء ٹی وی چینل کے نمائندوں کا مؤقف سننے اور تمام ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد متفقہ طور پر چینل پردس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی۔ کونسل آف کمپلینٹس نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ایسی کسی بھی مزید خلاف ورزی کی صورت میں سماء چینل کے لائسنس کو یا معطل کیا جائے یا منسوخ کر دیا جائے۔کونسل نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ باقی تمام چینلز کو بھی ایک سرکلر جاری کیا جائے کہ وہ جرائم سے متعلقہ پروگرام نشر کرتے ہوئے حد درجہ احتیاط کریں۔کونسل آف کمپلینٹس کی سفارش کے مطابق جرمانے کے اطلاق کے لیے سماء چینل کا کیس اتھارٹی کے آئندہ اجلاس میں مزید کاروائی کیلئے پیش کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.