غلام علی بہت جلد ہندی فیچر فلم ’گھر واپسی‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے
3 سے 4 دن مزید کام کرتا رہوں تو ایک پیشہ ور اداکار بن جاوٴں گا ‘ گفتگو
بدھ 20 جنوری 2016 16:29
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان کے معروف غزل گائیک غلام علی گلوکاری کے بعد اب بہت جلد ہندی فیچر فلم ’گھر واپسی‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث ہندوستان میں متعدد مرتبہ غلام علی کا کانسرٹ منسوخ کیا جاچکا ہے تاہم گزشتہ ہفتے 12 جنوری کو انھوں نے کلکتہ میں ایک کامیاب کانسرٹ میں اپنے فن کا جادو جگایاغلام علی نے اس سے قبل 1981 میں کلکتہ کا دورہ کیا تھا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق دہلی کے ایک اسٹوڈیو میں فلم کے لیے اپنی آواز ڈب کرانے کے بعد ایک انٹرویو کے دوران غلام علی کا کہنا تھا کہ وہ گلوکاری کے بعد کچھ نیا کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔صہیب الیاسی کی ہدایت میں بننے والی فلم گھر واپسی میں غلام علی اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک ملی نغمہ بھی گائیں گے جس کی کمپوزنگ بھی وہ خود کریں گے۔(جاری ہے)
غلام علی کے مطابق اگر میں 3 سے 4 دن مزید کام کرتا رہوں تو ایک پیشہ ور اداکار بن جاوٴں گا لیکن میرے خیال میں گلوکاری کافی آسان ہے۔
انہوں نے اداکاری کے لیے حامی صرف صہیب الیاسی کی وجہ سے بھری، جنھیں وہ اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں گھر واپسی میں الوک ناتھ، فریدہ جلال ‘ ریما لاگو، دیپک تیجوری اور زرینہ وہاب بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گے ‘ غلام علی کے ساتھ گلوکارہ سنیدی چوہان، سونو نگم اور شان فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہندوانتہاپسند پارٹی نے فواد خان کے بھارتی مداحوں کو غدار قرار دیدیا
-
سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والا جوڑا گرفتار
-
الی ووڈ میں شکل و صورت اور وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عالیہ بھٹ
-
شردھا کپور نے سری دیوی کو اپنی انسپائریشن قرار دیدیا
-
ماہرہ خان کی بالی ووڈ فلم ’’کمال اور مینا‘‘ میں جلوہ گر ہونے کی خبریں زیر گردش
-
اداکاریوسف خان کی 15 ویں برسی منائی گئی
-
برقع پوش خاتون کی سلمان خان کے والد کو دھمکی
-
نوازالدین صدیقی نے دپیکا اورشردھا کے مداحوں کو افسردہ کردیا
-
فلم‘ ’لو اینڈ وار‘‘ کا نیٹ فلکس کیساتھ 130 کروڑ کا معاہدہ
-
’’جوان‘‘ کو پیچھے چھوڑ کر’’استری 2‘‘ سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی
-
مجھے حال ہی میں ایک خاتون نے مسترد کیا ہے،میکال ذوالفقار
-
منشا پاشا کا مثالی شوہرتلاش کرنے والی لڑکیوں کو مفید مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.