بارکھان ، ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ،کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت3شدت پسند ہلاک ، 3کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان ایف سی
بدھ 20 جنوری 2016 16:48
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) بارکھان کے علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان کے سرچ آپریشن کے دو ران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت3شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
(جاری ہے)
ایف سی ترجمان کے مطابق بدھ کو بارکھان کے علاقے چھپر میں فرنٹیر کور بلوچستان نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ایف سی کی جوابی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم ے کمانڈر صحبت خان سمیت 3شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 3کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے 2ایس ایم جی ، 2ایل ایم جی ،سینکڑوں راؤنڈ سمیت دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے شدت پسند اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری ، سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے آخری اطلاعات آنے تک دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.