خیبرپختونخوا گرلز سکواش چمپئن شپ کاآغازہوگیا
بدھ 20 جنوری 2016 16:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا گرلز سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی مقابلوں کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ کے رہنما انتخاب خان چمکنی ایڈووکیٹ نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان ‘عبدالرؤف ‘سکواش کے سابق عالمی چیمپئن محمد یاسین خان ‘چیف ریفری منور خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘ یہ چیمپئن شپ خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن اور پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔
اس سے پہلے خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن نے انڈر11 ، انڈر13 اور انڈر15 کے جونیئر ایج گروپ بوائز چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ،چیمپئن شپ میں سولہ ٹاپ کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں ۔(جاری ہے)
کومل خان چیمپئن شپ کی سیڈ نمبر ون ہے جبکہ لائبہ اعجاز کو سیڈ نمبر ٹو رکھا گیا ہے ۔ چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گی ۔ گزشتہ روز پہلے راؤنڈ نے میچوں میں کومل خان نے نمرہ عقیل کو 2-0 ‘نائمہ خالد نے حناء کو 2-0 ‘کائنات نے نورین شمس کو 2-0 اور لائبہ اعجاز نے حراء عقیل کو 2-0 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا‘میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن اور سابق برٹش چیمپئن قمرزمان نے کہا کہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن رواں سال بائیس ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا ارادہ رکھتی ہے‘انہوں نے کہا کہ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس کے دروازے سکواش کے کھلاڑیوں کیلئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں ۔
ہ جونیئر سطح پر ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد ملے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.