نیوزی لینڈ میں اپنے آخری میچ کو جیت سے یادگار بنانا چاہتا ہوں،بولرز کو اپنی گارکردگی بہتر کرنی ہوگی،فیصلہ کن میچ میں فتح کے جذبے سے میدان میں اتریں گے اور میچ جیتنے کیلئے جان لڑادیں گے،جب تک پلاننگ کے مطابق نہیں کھیلیں گے فتح نہیں ملے گی،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں عمر گل اور محمد عامر نے اچھی بولنگ نہیں کروائی، دونوں کھلاڑیوں کی کافی عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے‘ انھیں ردھم میں آنے میں تھوڑا وقت لگے گا
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی پریس کانفرنس
جمعرات 21 جنوری 2016 13:56
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اپنے آخری میچ کو جیت سے یادگار بنانا چاہتا ہوں،بولرز کو اپنی گارکردگی بہتر کرنی ہوگی،فیصلہ کن میچ میں فتح کے جذبے سے میدان میں اتریں گے اور میچ جیتنے کیلئے جان لڑادیں گے،جب تک پلاننگ کے مطابق نہیں کھیلیں گے فتح نہیں ملے گی،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں عمر گل اور محمد عامر نے اچھی بولنگ نہیں کروائی، دونوں کھلاڑیوں کی کافی عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے انھیں ردھم میں آنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
نیوزی کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل اپنے ایک انٹر ویو میں شاہد آفری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی پچز پر کھیلنے کا مزہ آتا ہے، یہاں کے گراوٴنڈ بہت اچھے اور کراوٴڈ بھی سپورٹ کرتا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں، کوشش ہو گی کہ فیصلہ کن میچ میں ٹیم جیتے اور آل راوٴنڈ پرفارمنس دکھاوٴں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر گل اور محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں اچھی بولنگ نہیں کروائی، دونوں کھلاڑیوں کی کافی عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اس لئے انھیں ردھم میں آنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پلاننگ کے مطابق نہیں کھیلیں گے فتح نہیں ملے گی، جس طرح سے نیوزی لینڈ کے بلے باز بیٹنگ کر رہے تھے اگر 200 رنز کا ہدف بھی ہوتا تو کیوی بلے باز وہ بھی بنا لیتے۔انہوں نے کہا کہ کل کے میچ کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کریں گے آخری میچ میں بولرز کو اپنی کارکردگی کا گراف بلند کرنا ہوگا، شعیب ملک اور عمر اکمل سے بہت توقعات ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن میں ہونے والے فیصلہ کن معرکے کے لئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں، صہیب مقصود اور عمر گل کی جگہ محمد رضوان اور انور علی کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.