امریکی حکومت نے ویزا استثنیٰ پروگرام کو سخت کر دیا‘ ایران، عراق، سوڈان یا شام
کا دورہ کرنے والے یا ان ممالک کے سابق شہری آسانی سے امریکہ میں داخل نہیں ہوسکیں گے
عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 10:59
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) امریکی حکومت نے ویزا استثنیٰ پروگرام کو سخت کر دیا ہے تاکہ ایران، عراق، سوڈان یا شام کا دورہ کرنے والے یا ان ممالک کے سابق شہری آسانی سے امریکہ میں داخل نہ ہوسکیں۔ویزا استثنیٰ پروگرام میں اس تبدیلی کی منظوری گزشتہ برس کانگریس نے دی تھی اور صدر اوباما نے دستخط کرکے اسے قانون کی شکل دی تھی۔
پیرس میں دہشت گردوں کے حملے جس میں 130 افراد ہلاک اور پھر سان برنارڈینو کے حملے کے بعد جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے، نئے قوائد پر عملدرآمد 21 جنوری سے شروع کر دیا گیا ہے۔ برنارڈینو کے حملے میں ایک مسلم نوجوان اور اس کی پاکستانی بیوی ملوث بتائے گئے تھے جسے منگیتر ویزا پر امریکہ میں داخلے کے لئے کلیئر کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
نئے قانون کے تحت ویزا سے استثنیٰ وہ لوگ جو ایران، عراق، سوڈان اور شام سے سفر کر رہے ہوں، امریکی سفارتخانوں سے معمول کے طریقہ کار کے مطابق ویزا حاصل کئے بغیر امریکہ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
تاہم، بعض خصوصی وجوہات کی بنا پر ان کے کیس کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسے توقع نہیں کہ ویزا سے استثنیٰ مسافروں کی بڑی اکثریت اس پابندی سے متاثر ہوگی۔ویزا استثنیٰ پروگرام کے تحت دنیا کے 38 ممالک کے مسافروں کو ویزے کے بغیر امریکہ داخل ہونے اور انھیں 90 دن تک یہاں رہنے کی اجازت حاصل ہے۔ایک تخمینہ کے مطابق، ہر سال دو کروڑ لوگ ویزا استثنیٰ پروگرام کے تحت امریکہ کا دورہ کرتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
کینیڈا میں مودی سرکارکے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.