نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 95رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1سے جیت لی
جمعہ 22 جنوری 2016 14:44
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 95رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1سے جیت لی‘ پاکستان ٹیم 197رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16.1اوورز میں 101رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ پاکستان کی جانب سے 9بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے‘ سرفراز احمد41 اور شعیب ملک 14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ اور ایڈم ملن نے 3-3 اور کورے اینڈرسن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن کو میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا‘ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 25جنوری کو ویلنگٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ‘ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں کورے اینڈرسن کی شاندار بلے بازی کے ذریعے 5وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے کورے اینڈرسن چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 82رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ مارٹن گبٹل 42‘ کین ولیم سن 33 اور گرانٹ ایلیٹ 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.