رواں مالی سال کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں10.63 فیصدکمی ہوئی
جمعہ 22 جنوری 2016 16:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں10.63 فیصدکمی ہوئی ہے، چاول کی برآمد ات میں11.04 فیصد،باسمتی چاول کی برآمدات میں28 فیصد اورتمباکو 47 فیصد، تیلداربیج60 فیصد،چینی91 فیصد کمی واقع ہوئی ہے پاکستان بیوروشماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 6ماہ میں فوڈ گروپ کی برآمدات میں10.
(جاری ہے)
63 فیصدکمی سے 2ارب 8کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 1ارب 86کروڑڈالر رہی، اس گروپ میں چاول کی برآمد 11.04 فیصد کمی ہوئی اور 86کروڑ90لاکھ ڈالر کا 20لاکھ 28ہزار857ٹن چاول برآمد کیا جاسکا، باسمتی چاول کی برآمد28 فیصد اوردیگر اقسام کے چاول کی برآمد 3.35 فیصدکم رہی، مچھلی ومچھلی کی مصنوعات کی برآمد 7.3 فیصد، پھل8.3، تمباکو 47 فیصد، تیلداربیج60 فیصد،چینی91 فیصد اور دیگر فوڈ آئٹمز کی برآمد4.54 کم رہی جبکہ سبزیاں کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد، مصالحے15اور گوشت وگوشت مصنوعات کی برآمد میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.