کراچی ،نثار مورائی گروپ نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی آفس کے تالے توڑ کر فشری پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کرلیا
جمعہ 22 جنوری 2016 17:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) حساس اداروں کو مطلوب نثار مورائی گروپ نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی آفس کے تالے توڑ کر فشری پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کرلیا ہے ۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر کو چند ماہ قبل عدالتی حکم پرسیل کردیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق فشری کے ڈائریکٹر سلیم دیدک اور سعید بلوچ کی گرفتار ی کے بعد حساس اداروں کو مطلوب نثار مورائی کے ساتھیوں نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے تالے توڑ کر دفتر پر قبضہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں ملوث سلطان قمر کے دست راست نے دفتر کی سیل اور تالا توڑا ۔مذکورہ دفتر کوچند ماہ قبل عدالتی حکم پرتالے لگائے گئے تھے۔2002میں ولی محمدکونثارمورائی نے منیجرتعینات کیاتھاجبکہ ملزمان کے فشری سے فرارکے بعدعدالت کی بنائی گئی کمیٹی نے ٹیک اوورکرلیاتھا۔اس ضمن میں ولی محمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی کے پاس مجھے ہٹانے کا حکم نامہ موجود ہے تو لے آئے وہ چارج چھوڑنے کے لیے تیار ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.