غیر اخلاقی اور فحش پروگرام:پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
ہفتہ 23 جنوری 2016 16:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے ایک نجی ٹی وی کے پروگراموں میں انتہائی فحش، غیر اخلاقی، غیر مہذب زبان استعمال کرنے اور براہ راست نشریات میں موٴثر تاخیری نظام کا عدم استعمال پر نجی ٹی وی چینل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے جرمانے کے اطلاق کا نوٹیفکیشن نجی ٹی وی چینل کو ارسال کر دیا ہے ۔
پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے جاری بیان کے مطابق نجی ٹی وی کے تین پروگراموں میں انتہائی فحش، غیر اخلاقی اور غیرمہذب زبان کے استعمال کا پیمرا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہ چینل کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت فیصلہ کرنے کے لئے کیس پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کراچی بھجوایا تھا جس پر پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت 14جنوری 2016 کواجلاس ہوا ، ٹی وی چینل کے نمائندوں کا موٴقف سننے اور تمام ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد متفقہ طور پر نجی ٹی وی چینل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی جو کہ چیئرمین پیمرا نے اتھارٹی کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت منظورکر لی ہے اور جرمانے کے اطلاق کا نوٹیفکیشن مذکورہ چینل کو ارسال کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.