عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام حکمران اقتدار چھوڑ دیں،عوامی تحریک
کباڑی مارکیٹیں لاہور کا علاقہ غیر بن چکیں، پولیس کے بغیر جرم نہیں ہو سکتا،بشارت جسپال
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ جو حکومت عوام کے جان و مال کو تحفظ نہیں دے سکتی اس اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔سال 2015 ء میں صرف لاہور سے اڑھائی ارب مالیت کی 9 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چوری لاء اینڈ آرڈر اور لاقانونیت کی بدترین مثال ہے۔ لگتا ہے حکمران سمجھتے ہیں کہ میٹرو بسوں اور اورنج ٹرین کے بعد شہریوں کو گاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے ڈکیت گینگز کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ ،جنرل سیکرٹری مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، راجہ زاہد، راجہ ندیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بشارت جسپال نے کہا کہ پشاور کی باڑہ مارکیٹیں ویران جبکہ کباڑی مارکیٹیں لاہور کا علاقہ غیر بن چکی ہیں۔(جاری ہے)
9 ہزار گاڑیوں کی چوری کی رپورٹ ہوشربا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری کی گاڑیوں کا سنگین جرائم اور دہشتگردی سے تعلق ہے۔
قومی ایکشن پلان کی روشنی میں لاانفورسمنٹ ایجنسیوں اور اداروں نے اپنے حصے کا کام نیک نیتی سے کیا ہوتا تو جرائم کی شرح میں کمی ہوتی مگر ایسا نہیں ہوا۔ چوری اس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔بشارت جسپال نے کہا کہ کوئی جرم پولیس کی سرپرستی کے بغیر تسلسل کے ساتھ نہیں ہو سکتا، افسوس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے نام پر ہر سال 100ارب کا بجٹ استعمال کرنے والی پنجاب پولیس، ڈکیت گینگز کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ خادم اعلیٰ پنجاب کو ٹھیکیداری سے فرصت ملے تو عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے پر بھی توجہ مرکوز کریں۔مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.