پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ ملاقات آئندہ ماہ متوقع
دونوں ممالک کے درمیان فروری میں ملاقات پر اتفاق موجود ہے ابھی تک تاریخ کوحتمی شکل نہیں دی جاسکی ،سرکاری عہدیدار
اتوار 24 جنوری 2016 14:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے سیکرٹریزخارجہ کی ملاقات آئندہ ماہ ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ۔ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان فروری میں ایک ملاقات کے حوالے سے اتفاق موجود ہے تاہم تاریخ کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔دونوں ممالک کے سینئر حکام ملاقات کو ری شیڈیول کرنے کیلئے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے ٹائم ٹیبل اور طریقہ کار وضع کرنے کیلئے 15 جنوری کی ملاقات طے تھی تاہم یہ ملاقات ہندوستان کے علاقے پٹھان کوٹ میں قائم فوجی ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملتوی کردی گئی۔کئی سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان موجود سرد مہری کو ختم کرنے کیلئے بہت سے اعلیٰ سطحی رابطے ہوئے اور بلا آخر پیرس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے بعد نریندر مودی نے گذشتہ ماہ لاہور کا اچانک دورہ بھی کیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.