روسی، شامی طیاروں کی بمباری، 13 بچوں سمیت 30 ہلاک
شامی فوج اور اس کے حلیف روسی فوج کے جنگی طیاروں نے دیر الزور گورنری میں وحشیانہ بمباری کی،شامی آبزرویٹری
اتوار 24 جنوری 2016 14:24
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) شام کے مشرقی شہر دیرالزور میں شامی فوج اور اس کی حامی روسی فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کرکے 13 بچوں سمیت 30 افراد کو ہلاک کردیا ۔انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’’آبزرویٹری برائے انسانی حقوق‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ شامی فوج اور اس کے حلیف روسی فوج کے جنگی طیاروں نے دیر الزور گورنری میں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں تیرہ بچوں سمیت کم سے کم تیس عام شہری مارے گئے۔
خیال رہے کہ مشرقی شام کے دیر الزور گورنری میں کچھ علاقوں اور اس کے مضافات پر شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کا قبضہ ہے جب کہ گورنری کے مرکزی علاقے سمیت نصف کے قریب علاقہ شامی فوج کے کنٹرول میں ہے۔(جاری ہے)
دیر الزور کے علاقوں میں شامی فوج حالیہ ایام میں وسیع پیمانے پر حملے کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتہ قبل اس علاقے میں داعش اور شامی فوج کے درمیان لڑائی کے دوران داعش نے 130 عام شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک ہفتے کے سے جاری لڑائی میں دیر الزور میں 439 افراد مارے جا چکے ہیں۔ ان میں بیشتر عام شہری شامل ہیں۔ جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.