پاکستانی اور چینی سرمایہ کار پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو کے قیام پر متفق
دورے سے چین اور پاکستان کے نجی شعبے کو قریب لانے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا ہے ٗ چینی حکام
اتوار 24 جنوری 2016 16:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو(سی پی آئی آئی)کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کے دورے کے اختتام پر گزشتہ روز چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو کے قیام کے لیے فریقین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
سی پی آئی آئی کی تشکیل کیلئے مفاہمتی یادداشت میں بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ، گورن ٹیزی کیپٹل پارٹنرز لمیٹڈ اور چین کی انٹرنیشنل گرین اکانومی ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ اس سلسلے میں تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چینی وفد کے سربراہ اور چائنا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایمبسڈر شا ژوکان، گورن ٹیزی کے نمائندے اور پاکستان کے اعزازی سفیر منیر اکرم، بی ایم اے کیپٹل کے چیئرمین معظم ایم ملک، سی ای او نادر رحمن، ڈائریکٹر مدثر ایم ملک اور ایگزیکٹو ڈپٹی سیکریٹری جنرل آئی جی ای اے ہان ژو نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.