بگ بیش ، سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارزکو3وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
اتوار 24 جنوری 2016 17:55
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) آسٹریلوی کر کٹ لیگ بگ بیش کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارزکو3وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سڈنی تھنڈر نے 177رنز کا ہدف 19.3اوورز میں7و کٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔سڈنی تھنڈرکی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ 70،جیک کیلس 28،مائیک ہسی 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
میلبورن سٹارز کی جانب سے مارکوس سٹونزنے 3اور ایڈم زمپا نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ اور کرس لی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کومیلبورن کر کٹ گراؤنڈ پر کھلے گے بگ بیش کے 5ویں ایڈیشن کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔(جاری ہے)
میلبورن سٹار ز نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنا ئے ۔
میلبورن سٹار زکی جانب سے کیون پیٹرسن 74،لوک رائٹ 23،ڈیوڈ ہسی 21،گلبز 16اور زمپا15رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سڈنی تھنڈر کی جانب سے شین واٹسن اور کرس گرین نے 2،2،ایندرے رسل ،جیک کیلس اور مکی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سڈنی تھنڈرنے 177رنزکا ہدف19.3اوورز میں7و کٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔سڈنی تھنڈرکی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ 70،جیک کیلس 28،مائیک ہسی 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔میلبورن سٹارز کی جانب سے مارکوس سٹونزنے 3اور ایڈم زمپا نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.