وزڈن انڈیا نے یونس خان کو سال کے6 بہترین کھلاڑیوں میں شامل کرلیا

پیر 25 جنوری 2016 12:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) وزڈن انڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار بیٹسمین یونس خان کو سال کے 6 بہترین کھلاڑیوں میں شامل کر لیا۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ برس بہترین پرفارمنس پر منتخب ہوئے، دیگرکرکٹرز روی چندرن ایشون، ونے کمار، دھمیکا پرساد ، مشرفی مرتضیٰ اور جوئے روٹ ہیں۔ یہ وزڈن انڈیا المانک کا چوتھا ایڈیشن ہے جو سابق کرکٹر انیل کمبلے اور بھارتی فٹبالر بیچنگ بھوٹیا کی جانب سے ریلیز کیا گیا۔