بلوچستان: فرنٹیئر کور سے مقابلے میں ہلاک ملزمان کی لاشیں کراچی منتقل کردی گئیں
عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 10:59
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) بلوچستان میں ویندر کے قریب فرنٹیئر کور سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزمان کی لاشیں کراچی منتقل کردی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے ملزمان سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز پر حملوں، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر منگل کی صبح ایف سی نے ویندر میں کارروائی کی۔
ترجمان کے مطابق ویندر کی بمبار ندی میں ملزمان فورس کے گھیراؤ میں آگئے تو انہوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ جن کے قبضے سے 4 ایس ایم جیز اور 3 دستی بم برآمد ہوئے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے، جن میں سے دو ملزمان کی شناخت خدا بخش اور مہندر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ چاروں لاشیں کراچی منتقل کردی گئی ہیں جنہیں ورثا کی تلاش کے لئے ایدھی کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.