سنچورین ٹیسٹ ، اے بی ڈیولیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
منگل 26 جنوری 2016 12:04
سنچورین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ کی دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہو کر نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ 104 سالہ منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا ۔ سنچورین میں کھیلنے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ میں کپتان ابراہم ڈی ولیئرز پہلی اننگز میں دو گیندیں کھیل کر صفر پر سٹورٹ براڈ کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں انہیں جیمز اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا ۔
ڈی ولیئرز جنوبی افریقہ کے دوسرے کپتان ہیں جنھیں ایک میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونیکا ریکارڈ حاصل ہے ، مایہ ناز بلے باز تیسرے میچ کی دوسری میں اننگز میں 8 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صفر پر سٹورٹ براڈ کی وکٹ بن گئے تھے، ڈی ولیئرز اپنے ٹیسٹ کیریر میں 7 دفعہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں جن میں سے 4 بار وہ گزشتہ 10 اننگز کے دوران سکور بورڈ کو زحمت دیے بغیر پوویلین لوٹے . اس سے قبل 1912ء میں اس وقت کے پروٹیز کپتان لوئس ٹینکریڈ انگلینڈ ہی کیخلاف اوول کے میدان میں دونوں اننگز پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.