لاطینی امریکا میں خطرناک ایرانی سازشوں کا انکشاف
حزب اﷲ ایجنٹ کا ایران دشمن ملکوں کی معلومات جمع کرنے کا دعویٰ
منگل 26 جنوری 2016 21:21
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) دوسرے ممالک میں ایران کی غیرقانونی مداخلت کی خبریں کوئی نئی بات نہیں۔ خلیجی ممالک سے افریقا تک اور مشرق وسطیٰ سے لاطینی امریکا تک ایران کی خطرناک سازشوں کا وسیع جال بچھا ہوا ہے۔ آئے روز ایران کی دوسرے ملکوں میں مداخلت کی مصدقہ خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں لبنانی ایران نواز شیعہ تنظیم حزب اﷲ کے ایک ’ٹاؤٹ‘ کا حوالہ دیاگیاہے جس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ لاطینی امریکا سمیت کئی دوسرے خطوں کے ایران دشمن ملکوں کے باریمیں معلومات جمع کرتا رہا ہے۔
مبصرین نے حزب اﷲ ایجنٹ کیدعوے کو موجودہ حالات کے تناظر بالخصوص شام میں روس کی فوجی مداخلت کے تناظر میں نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق جب سے روس نے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں اپنی فوج اتاری ہے اس کے بعد سے اسد رجیم کو حزب اﷲ کے جنگجوؤں کی زیادہ ضرورت پیش نہیں آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حزب اﷲ نے بھی اپنی زیادہ توجہ لاطینی امریکا پر مرکوز کر دی ہے اور وہ ایران کی معاونت سے اب لاطینی امریکا میں اپنی سازشوں کے جال بْن رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں میکسیکو اور کینیڈا کے انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاطینی امریکا کے ملکوں میں ایران نواز حزب اﷲ کی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ حزب اﷲ کے ایجنٹ براعظم کے جنوبی ملکوں یہاں تک کے بارگوائے، ارجنٹائن اور برازیل تک حزب اﷲ کے ایجنٹ سرگرم عمل ہیں۔ رپورٹ میں دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس کے سابق عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے لاطینی امریکا میں ایران اور حزب اﷲ کی سرگرمیوں کو باریکی سے مانیٹر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان ملکوں میں ’’جماعت عباس موسوی‘‘ اور جماعت عماد مغنیہ کے ناموں سے گروپ سرگرم ہیں۔ ان دونوں گروپوں کا اصل ہدف اور مقصد ایران مخالف ملکوں کے بارے میں معلومات جمع کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.