توہین اسلام کے الزام میں مصری خاتون صحافی کوتین سال قید
بدھ 27 جنوری 2016 13:16
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) مصر کی ایک مقامی عدالت نے اسلامی کی مبینہ توہین کے الزام میں ایک سرکردہ خاتون صحافی اور مصنفہ فاطمہ ناعوت کو تین سال قید اور 20 ہزار مصری پاوٴنڈ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اس کا کیس خصوصی عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے۔عدالت نے ناعوت کے وکیل محمد عفیفی کی موجودگی میں گذشتہ روز ملزمہ کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔
ناعوت پر اسلام کی توہین اور سوشل میڈیا پر عدالت کی توہین کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔قبل ازیں مصر کے السیدہ زینب پراسیکیوشن کی جانب سے ناعوت کا کیس الجنح کی ایک مقامی عدالت کو بھجوایا گیا تھا۔ اس پر مبینہ طور پر اسلام کی توہین اور’فیس بک“ پر شعائر اسلام کا تمسخر اڑانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
دوسری جانب ناعوت نے اپنے خلاف جاری مقدمہ کے تحت عاید الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ اسلام میں عید بقرہ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے تصور پر میرے خیالات کو مبالغہ آرائی دے کر اسے توہین اسلام قرار دیا گیا ہے۔ میں نے جانوروں کی قربانی کو ”جانوروں کو اذیت“ دینے کے مترادف قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ فاطمہ ناعوت نیوز مصر سے پارلیمنٹ کی رکن کی بھی امیدوارہ تھیں تاہم وہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہار گئی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.