عدلیہ پر شب خون مارنا اب آسان نہیں رہا: اعتزاز احسن
ذیشان حیدر جمعرات 28 جنوری 2016 19:59
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ پر شب خون مارنا اب آسان نہیں رہا کیونکہ پاکستانی وکلاء نے متحد ہوکر مشرف دور میں جوجدوجہد کی تھی جس سے معزول کی گئی عدلیہ بحال ہوئی اور اسی وجہ سے آج پاکستان میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے ۔
(جاری ہے)
سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران سینٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستانی وکلاء پر مشرف دور میں ظلم کئے گئے لیکن وکلاء اپنے مطالبہ پر ڈٹ گئے اور پورے ملک میں وکلاء نے شاندارجدوجہدکرکے معزول عدلیہ کو بحال کروایا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کی یہ جرات نہیں کہ وہ آزاد عدلیہ پر ہاتھ ڈال سکے اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے کیونکہ ملک وقوم کی ترقی بلاتفریق انصاف میں ہے جو پاکستانی کی عدلیہ کررہی ہے اور وکلاء عدالتوں میں پیش ہوکر انصاف کی فراہمی کے عمل میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ سینٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ مردوخواتین وکلا ء نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جو جدوجہد کی ہے اس کی مثال ساری دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.