حکومت وضاحت کرے اس نے پیپلز پارٹی کیساتھ کیا مک مکا کیا ہے، ڈاکٹر محمد امجد
حکمرانوں کے آپس کے مک مکا کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کے اعتراف سے ثابت ہوا دونوں جماعتیں مل کر قوم کو بے وقوف بنارہی ہیں، بیان
جمعہ 29 جنوری 2016 20:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ حکومت وضاحت کرے کہ اس نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا مک مکا کیا ہے، حکمرانوں کے آپس کے مک مکا کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کے اعتراف سے ثابت ہوا دونوں جماعتیں مل کر قوم کو بے وقوف بنارہی ہیں،حقائق سامنے آنے پر عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی سے کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ اندر سے ملی ہوئی ہیں۔ان کے مقاصد مشترکہ ہیں۔انہوں نے ایک دوسرے کو تحفظ دینے کا عہد کررکھا ہے۔دونوں جماعتوں کے قائدین پیسے کی ہوس میں اندھے ہوکر عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی طرف سے دونوں جماعتوں کے مابین مک مکا کے اعتراف کے بعد ن لیگ کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔
یہ قوم کے ساتھ بھیانک مذاق ہے۔یہ انتہائی شرمناک ہے کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سیکیوریٹی خدشات کی بنا پر تعلیمی ادارے بند کئے جارہے ہیں اور حکمران ایک دوسرے کی بداعنوانیوں کو تحفط دے رہے ہیں۔قوم ہمیشہ سے ان دونوں جماعتوں کے مفادات کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اسے چلتا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.