بی اے بی ایس سی نتائج ،طلبہ کوسازش کے تحت ناکام کیاگیا،جمعیت طلباء اسلام

امیدواروں کی فیسیں آمدن کاذریعہ،یونیورسٹی نے کرپشن کی پردہ پوشی کانیاطریقہ ڈھونڈلیا

جمعہ 29 جنوری 2016 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی کنوینرجلال شاہ اخن زادہ،حافظ محمدحسن شہاب اورعبدالقیوم رندنے حالیہ بی اے،بی اے سی کے نتائج میں سینکڑوں طلبہ وطالبات کوفیل کرنے اوران کی فیسوں پر یونیورسٹی فنڈجمع کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے طلبہ وطالبات کے ساتھ سنگین ظلم قراردیاانہوں نے کہاکہ نتائج میں ریگولراورمحنتی طلبہ وطالبات کوبڑی تعدادمیں فیل کرنے سے طلبہ میں مایوسی پھیل گئی اوران کاقیمتی وقت ضائع ہواانہوں نے کہاکہ فیل ہونے والے طلبہ دوبارہ امتحانات دیدیں گے تولاکھوں روپے فیس کی مدمیں جمع ہوں گے انہوں نے کہاکہ سفارش کلچراورنقل کے ناسورنے ہمارے تعلیمی اداروں کوتباہ کردیابااثرلوگوں کے بچے پاس ہوتے ہیں جبکہ غریب طلبہ فیل ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ تعلیمی ایمرجنسی کے بلندوبانگ نعروں کے بعدتعلیمی اداروں کے ساتھ سنگین مذاق شروع کیاگیاہے بلوچستان بورڈاوریونیورسٹی کرپشن کی وجہ سے تباہی کے دہانے پرپہنچ گئے انہوں نے کہاکہ طلبہ وطالبات کودوبارہ امتحانات دینے کی صورت میں ان کی داخلہ فیس معاف کرایاجائے تاکہ طلبہ کوبلاوجہ اوریونیورسٹی فنڈزبحال کرنے کی غرض سے فیل کرنے کاسلسلہ روکاجاسکے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ صورتحال کانوٹس لے اورغریب ومحنتی طلبہ کی شکایات کاازالہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :