ایل ای ڈی ڈلائٹس کے32امپورٹرز پر ٹیکس چوری کا الزام ثابت
ہفتہ 30 جنوری 2016 13:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی کے ایل ای ڈی لائٹس کی صفرشرح ڈیوٹی وٹیکسوں پرکلیئرنس کی نشاندہی کی رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکیشن کلکٹریٹ کوارسال کیے جانے کے بعد متعلقہ کلکٹریٹس متحرک ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے ایل ای ڈی لائٹس کے 32 درآمدکنندگان کے خلاف کنٹراونشن رپورٹس متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کیں، کسٹمز ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی کی کنٹراونشن رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی۔
جس میں درآمدکنندگان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو درست قراردیاگیا،دوسری جانب اپریزمنٹ ایسٹ، ویسٹ اورپورٹ قاسم کلکٹریٹس پر ایل ای ڈی لائٹس کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر قانون کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی وٹیکسوں کی وصولیاں شروع کردی ہیں جن سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے اضافی ٹیکسوں کی وصولیوں کا آغازہوگیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز کی اس سخت حکمت عملی کے باعث ایل ای ڈی لائٹس کے متعدد درآمد کنندگان کی جانب سے واجبات کی ادائیگیوں کی رفتاربھی تیز ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز کراچی کی نشاندہی سے قبل د آمد کنندگان نے متبادل انرجی کے استعمال پر ڈیوٹی اورٹیکسوں کی رعایت کا غلط استعمال کرتے ہوئے کہ قومی خزانے کو20کروڑ33لاکھ کانقصان پہنچایا۔ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف کیا تھا کہ درآمدکنندگان کی جانب سے مختلف واٹ پینل کی ایس ایم ڈی /ایل ای ڈیز درآمد کیں اوران پر کسٹمزڈیوٹی، سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس کے قانون میں موجود رعایت غلط طریقے سے حاصل کیں اور کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس ایکٹ میں موجودقوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دی گئی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا تھا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.