وزیراعلیٰ سے بوسنیا ہرزگووینا کے سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کے فروغ ،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 18:42
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روزپاکستان میں بوسنیااینڈ ہرزگووینا کے سفیر ندیم میکریوک (Mr. Nedim Makarevic) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان بہترین تعلقات موجود ہیں تاہم دونوں ملکوں کے مابین تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بوسنیا کی جانب سے پنجاب میں تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، پنجاب حکومت اس ضمن میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی انتہاپسندانہ رجحانات کا خاتمہ ممکن ہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ کی بہتری کیلئے انقلابی پروگرام پرعمل پیرا ہے۔ بوسنیا اینڈ ہرزگووینا کے سفیر ندیم میکریوک نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بوسنیا کی حکومت کے تعاون سے پنجاب میں پاک بوسنیا سکول قائم کر رہے ہیں جو اپریل میں کام شروع کر دے گااوراس ضمن میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.