عوامی مسائل کوحل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ،مولوی عبدالعلیم
حکمرانوں کو عوامی مسائل سے راہ فرار اختیار کرنے نہیں دینگے،رکن مرکزی مجلس شوریٰ
ہفتہ 30 جنوری 2016 20:16
زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء )جے یو آئی نظریاتی کے ضلعی امیر و ممبر مرکزی مجلس شوریٰ مولوی عبدالعلیم ،پی ٹی آئی کے رہنماء ملک جہانگیر کاکڑ ،پشتون قومی تحریک کے عبدالناصر پشتون، پی ٹی آئی کے طارق عزیز سارنگزئی ،زندرہ کے شفقت اﷲ،آزاد خان ،اکرام اﷲ او ر صدام حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کر ینگے زیارت شہر حکمرانوں کے نظر سے اوجھل ہے اور منتخب نمائندے تو منتخب ہونے کے بعد سے زیارت میں موجود نہیں ہے اور نہ ہی زیارت میں ہونے والے کسی فنکشن میں ابھی تک شرکت کی ہے کہ جس میں زیارت کے مسائل سامنے رکھ سکیں ۔
زیارت جو ایک پر فضاء اورصحت افزاء مقام ہے جبکہ شہر کی حالات اس کے برعکس ہے سٹریٹ لائٹس اکثر خراب ہے شہری شام کے بعد سے بازا رنہیں جا سکتے اورشہر میں کتوں کے غول ادھر ادھر نظر آتے ہیں اور ان کا راج قائم ہو جاتا ہے بینکوں میں اے ٹی ایم مشینیں بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے پانی کانظام بھی درست نہیں ہے محکمہ ہیلتھ کا بھی یہی حال ہے زیارت سنجاوی ،زیارت کوئٹہ روڈ کی خستہ حالی پورے جہاں کے سامنے ہے شہر میں کئی بھی کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا ہے پبلک پارکوں کی حالت بھی وہی سابقہ ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خسارے میں بھی کمی آئی ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.