تیز رفتار بس نے 15سالہ سائیکل سوارکو کچل دیا ، ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گیا
بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، لواحقین کا تھانہ سندر کے سامنے لاش رکھ کر شدیداحتجاج
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) ملتان روڈ پر تیز رفتار بس نے 15سالہ سائیکل سوارکو کچل دیا ، ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گیا ، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، لواحقین نے تھانہ سندر کے سامنے لاش رکھ کر شدیداحتجاج کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈپرہائی نون فیکٹری مراکہ کے سامنے مسافربس کی زد میں آکر چوہنگ کا رہائشی 15سالہ ارسلان عرف بلا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سکائی ویز کی بس دوسری گاڑی سے ریس لگارہی تھی جوغلط اوورٹیک کرتے ہوئے سڑک پرسائیکل سوارارسلان پرچڑھ دوڑی۔واقعے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ جاں بحق ہونیوالے لڑکے کے ورثاء نے تھانہ سندر کے سامنے لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے ارسلان کے کزن کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.