آئی سی سی کا 5 روزہ اجلاس آج سے دبئی میں ہو گا ، بگ تھری کے معاملات پر بات چیت ہوگی
پیر 1 فروری 2016 11:55
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم فروری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا 5 روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہورہا ہے ، چیف ایگزیکٹو اور بورڈ سمیت متعدد کمیٹیز کے اجلاس میں بگ تھری کی تشکیل کے بعد سے ابتک کے انتظامی معاملات کا تجزیہ ، دو طرفہ کرکٹ کی شیڈولنگ اور کرکٹ کی اولمپک میں شمولیت پر بات چیت ہوگی ۔
(جاری ہے)
آئی سی سی کے مطابق اجلاس کے پہلے روز چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں کرکٹ کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹی ٹونٹی کی کنڈیشنز اور پرائز منی کے حوالے سے تجاویز تیار کی جائیں گی ۔
منگل اور بدھ کے روز فنانس ، ہیومی ریسورس اور گورننس کمیٹی کے اجلاس ہوں گے جب کہ جمعرات اور جمعہ کو بورڈ اجلاس ہوگا جس میں بگ تھری کے معاملات ، دو طرفہ کرکٹ مقابلوں کو شیڈولنگ اور کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کے لئے پلان ترتیب دینے پر بات چیت کی جائے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.