بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ لوگوں کو پہنچایا جائے ،سندھ اسمبلی
پٹرول کی قیمتیں 40 روپے فی لیٹر مقرر کی جائیں جبکہ اسی تناسب سے دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی مقرر کی جائیں،قرارداد منظور
پیر 1 فروری 2016 20:14
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ لوگوں کو پہنچایا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں ۔ یہ مطالبہ ایک متفقہ قرار داد کے ذریعہ کیا گیا ، جو پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منظور کی گئی ۔ یہ قرار داد سینئر وزیر تعلیم اور پارلیمانی امور نثار احمدکھوڑو او ر ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین خان کی طرف سے پیش کی گئی تھی ۔
قرار داد پر دیگر ارکان کے بھی دستخط تھے ۔(جاری ہے)
نثار احمد کھوڑو کی طرف سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ ’’ یہ اسمبلی وفاقی حکومت کے اس بے رحمانہ اور بے محل رویہ کی مذمت کرتی ہے کہ اس نے پٹرولیم کی بین الاقوامی قیمتوں کا حقیقی فائدہ شہریوں تک منتقل نہیں کیا ۔ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں 40 روپے فی لیٹر مقرر کی جائیں جبکہ اسی تناسب سے دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی مقرر کی جائیں ۔ ‘‘ محمد حسین خان کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ ’’ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں کے تناسب سے پاکستان میں بھی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ عام لوگوں کو ریلیف دیا جا سکے ۔ ‘‘
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.