خوراک سے متعلق امور اور اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل کیے جائیں،سردار علی نواز خان مہر
18 ویں آئینی ترمیم کے تحت اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں ، وزیر خوراک سندھ کا ایوان میں وقفہ سوالات پر جواب
پیر 1 فروری 2016 20:15
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) سندھ کے وزیر زراعت سردار علی نواز خان مہر نے کہا ہے کہ خوراک سے متعلق امور اور اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل کیے جائیں ۔ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں ۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ خوراک سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ۔
وزیر زراعت نے بتایا کہ صوبے میں چار فرٹیلائزر فیکٹریز ہیں ۔ ان میں اینگرو فرٹیلائزر کمپنی ڈہرکی ( پرانی ) ، اینگرو فرٹیلائزر کمپنی ڈہرکی (نئی ) ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور خاص ماتھیلو اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کراچی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرم کشن دوائیں فروخت کرنے والی 98 رجسٹرڈ کمپنیاں کام کر رہی ہیں ۔(جاری ہے)
غیر رجسٹرڈ کمپنیاں بھی کام کرتی ہیں ۔
ان کے خلاف شکایات ملنے پر کارروائی کی جاتی ہے ۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ سندھ میں زرعی ریسرچ کے اداروں میں سندھ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے لوگ بھی کام کرتے ہیں ۔ ریسرچ کے لیے بجٹ بہت کم ہے ۔ حکومت سے درخواست کریں گے کہ وہ بجٹ میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں مختلف فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار پنجاب سے زیادہ ہے ۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ زرعی دوائیں اور بیچ فروخت کرنے والی کوئی کمپنی سندھ میں زرعی ریسرچ کے لیے فنڈز نہیں دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 50 ملکوں کو آم برآمد کیا جاتا ہے ۔ ملک میں آم کی کل پیداوار 16 لاکھ ٹن ہے ۔ اس میں سے صرف 85 ہزار ٹن برآمد کیا جاتا ہے ۔ سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات کو 32 ہزار ٹن ، سعودی عرب کو 10 ہزار ٹن ، برطانیہ کو 12 ہزار ٹن اور بیلجیئم کو 10 ہزار ٹن آم برآمد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آم اور دیگر پھلوں کی برآمد کے لیے کولڈ اسٹوریجز اور دیگر سہولتیں نہیں ہیں ۔ یہ سہولتیں میسر ہوں تو برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ پھلوں کی نمائش منعقد کرنے کے لیے بھی فنڈز نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے ۔ وفاقی حکومت نے فوڈ سکیورٹی کے نام سے ایک نئی وزارت قائم کر دی ہے ۔ خوراک سے متعلق امور صوبوں کو منتقل کیے جائیں اور انہیں برآمدات کی بھی اجازت دی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.