پیپلزپارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی مناسب قیمتیں کم نہ کرنے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی
پیر 1 فروری 2016 20:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے پٹرولیم مصنوعات کی مناسب قیمتیں کم نہ کرنے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔ اس تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی جانب سے کی گئی سفارش کی بنیاد پر قیمتیں کم نہ کرنے سے فوری نوعیت کا عوامی اہمیت کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے ،جس پر بحث کرائی جائے۔
اوگرا نے حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں11روپے فی لٹرکمی کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم حکومت نے صرف پانچ روپے فی لٹر کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر جانے کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمتیں کم نہیں کیں۔ تحریکِ التوا میں کہا گیا ہے کہ ملک میں افراطِ زر اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں بھی مستقل اضافہ ہورہا ہے اور عوام کو توقع تھی کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گر جانے سے انہیں ریلیف دیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.