بے ہنگم ٹریفک نظام کی درستی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس ہری پور نے نیاٹریفک پلان جاری کر دیا
منگل 2 فروری 2016 17:50
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) بے ہنگم ٹریفک نظام کی درستی کے لیے حکومتی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ہری پور نے نیاٹریفک پلان جاری کر دیا،ڈی سی دفترکے قریب شہریوں اورٹریفک کے لیے وبال جان بنے غیرقانونی بس اسٹینڈسمیت جی ٹی روڈ سے کئی ایک اڈے ختم،دن کے اجالے میں ہیوی ٹریفک کا شہرمیں داخلہ بند،جی ٹی روڈمنڈی موڑسے آفاق ہوٹل تک ایک کلومیٹرروٹ پر پانچ یو ٹرن بنا دیئے گئے،متبادل ٹریفک پلان بھی جاری،ٹریفک اژدھام سے جان خلاصی پرشہریوں اورٹرانسپورٹروں میں خوشی کی لہر،ڈی پی او خرم رشیداورڈی ایس پی ہیڈکوارٹراشتیاق خان کوشہریوں کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین ،ٹریفک روانی کے لیے مزیداقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اشتیاق خان نے بتایا کہ ٹریفک اژدھام سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا جس کے لیے ڈی پی او ہری پور خرم رشید نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اپنے مجوزہ پلان کے بارے میں تحریک انصاف کے راہنماء وسابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان،ضلع ناظم عادل اسلام،تحصیل ناظم طارق خان اوردیگرتحصیل و ضلعی حکام کو خصوصی بریفنگ دی جسے انھوں نے سراہااوراس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کے علاوہ شہر سے بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے میں بھرپورکرداراداکرنے کی یقین دہانی کروائی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.