پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کیلئے درخواست سماعت کے لئے منظور
ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8فروری کو جواب طلب کرلیا
بدھ 3 فروری 2016 14:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8فروری کو جواب طلب کرلیا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک منصف اعوان ایڈووکیٹ نے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن یہ کمی عالمی منڈی میں پیٹرولیم کے مطابق نہیں کی گئی ۔
درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی کی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے تاکہ عالمی منڈی میں تیل قیمت کم ہونے کا فائدہ عام شہری کو بھی ملے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولم کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔کیس کی مزید سماعت 8فروری کو ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.