چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 3 مئی 2024 20:56

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور النہیان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اور پارلیمان،غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ اور پاکستان کے عوام ایک قابل احترام رہنما شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر سوگوار ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ اور یو اے ای کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔... اعجاز خان