جدہ میں پھنسے 2 ہزار زائرین کی واپسی کے لئے پی آئی اے کا سعودی ایئر لائنز سے معاہدہ
جمعرات 4 فروری 2016 12:04
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے ادارے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے جدہ میں پھنس جانے والے پاکستانی زائرین کو واپس لانے کے لیے چار 747 بوئنگ جمبو طیاروں کا انتظام کرلیا.پی آئی اے ترجمان نے بدھ کی رات جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں سعودی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت جمبو طیارے جمعے سے پروازوں کا آغاز کریں گے اور 2 ہزار زائرین کوکراچی اور اسلام آباد لایا جائے گا.ترجمان کا کہنا تھا کہ واپسی پر یہی طیارے اتنی ہی تعداد میں عمرے کے لیے جانے والے افراد کو بھی جدہ لے کر جائیں گے. پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹس کے حامل مسافروں کو ایئرلائن کی جانب سے جدہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جایا گیا، جبکہ پاکستان میں بھی ایسے مسافروں کو مختلف شہروں کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا.ترجمان کا کہنا تھا کہ بیک اپ پلان کے طور پر پی آئی اے اتحاد ایئرویز اور ترک ایئر لائنز سے بھی مذاکرات کررہی ہے تاکہ یورپ، امریکا اور کینیڈا آنے اور جانے والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جاسکی. دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرلائنز کے متعلقہ دفاتر سے ہی ٹکٹ خریدیں تاکہ زائد پیسوں کی ادائیگی سے بچا جاسکے، ساتھ ہی مسافروں کو ایئرلائنز کی ویب سائٹ پر دیئے گئے کرایوں پر ہی بھروسہ کرنے کا کہا گیا ہے.سی اے اے کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ پاکستان کے مسابقتی کمیشن کی ذمہ داری ہے، لیکن سول ایوی ایشن معمول کے کرائے برقرار رکھنے کے حوالے سے نگرانی کر رہی ہے�
(جاری ہے)
�
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.