فضائیہ میڈیکل کالج میں کینسر کا عالمی دن منایا گیا
جمعرات 4 فروری 2016 21:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء )فضائیہ میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں کینسر کا عالمی دن منایا گیا۔ وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی، ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج ، میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر سلیمان علی اور ہیڈ آف کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ ، ڈاکٹر رخسانہ خان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ایم بی بی ایس سال اوّل کے طلباء نے اس موذی مرض سے نجات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز کی تیاری کے علاوہ مختلف مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا۔ طلباء نے ـ"WE CAN; I CAN" کے موضوع پر پریزینٹیشن بھی پیش کیں۔ اس کا مقصد طلباء میں کینسر جیسے موذی مرض کے بارے میں آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہے۔(جاری ہے)
تاکہ اس ناسور کو ابتداء میں ہی شکست دے دی جائے۔
وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی اور پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ مہمان خصوصی نے طلباء میں سرٹیفیکیٹس اور انعام تقسیم کیے۔ فضائیہ میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلباء نے اس بیماری کے خلاف آگاہی کے لیے منعقد کی گئی واک میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کینسر سے بچاؤ اور علاج کے بینرز اور پَلےّ کارڈزاٹھا رکھے تھے۔ پاکستان میں کینسر کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ آج بھی پاکستان میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.