اورنگی ٹاؤن میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی پاکیزہ کے اہل خانہ اور مختلف اسکولوں کے بچوں کا احتجاجی مظاہرہ
جمعرات 4 فروری 2016 21:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی پاکیزہ کے اہل خانہ اور مختلف اسکولوں کے بچوں نے ملزمان کی عدم گرفتار ی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے ۔مقتولہ بچی کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تحقیقاتی افسر مسلسل واقعے کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکیزہ کے والد نے کہا کہ پولیس واقعے کا رخ موڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس نے اہل خانہ کو گذشتہ رات تھانے طلب کیا اورہمارے سامنے باری باری 3 ملازمین کو پیش کیا گیا جبکہ کئی روز گذرنے کے بعد بھی میرا بیان نہیں لیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بوفے ڈش رکھنے والے کا کہنا تھا جب اس نے ٹنکی دیکھی تو اس کا ڈھکن بند تھا۔(جاری ہے)
ویٹر کا کہنا تھا اس نے پانچ بجے غلطی سے ڈھکن کھول دیا تھا جسے بند نہیں کیا جبکہ الیکٹریشن کا کہنا ہے جب ہال میں بچی گمشدگی کا شور مچا تو میں نے دیکھا ڈھکن کھلا تھا۔
الیکٹریشن نے فوری مینجر کو بلایا اور ٹارچ سے ٹنکی میں تلاش کیا مگر بچی وہاں نہیں تھی۔ جب ہم ہال میں آئے تو ڈھکن بند تھا، تالا لگا ہوا تھا اور اس پر قالین موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ تنویر مراد نامی افسر ہم پر دباو ڈال رہا ہے کہ واقعے کو حادثہ مان لیا جائے۔پولیس اور ہال مالکان میں مک مکا ہو گیا ہے۔ پاکیزہ کے والدین، ٹیچرز اور بچوں نے ڈی جی رینجرز اور چودھری نثار سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.