سوات میں ایف سی کے جوانوں نے 9ماہ کی خصوصی تربیت مکمل
جمعہ 5 فروری 2016 14:33
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) سوات کے علاقے کانجومیں ایف سی کے جوانوں نے 9ماہ کی خصوصی تربیت مکملکر لی ۔کانجو ایف سی کیمپ میں 438نوجوانوں نے 9ماہ کی تربیت مکمل کی۔ اس موقع پر شاندار مارچ پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ جوانوں نے پی ٹی کے کرتب دکھائے تو حاضرین دنگ رہ گئے۔ جبکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے عملی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا ، پروگرام کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان جہاں بھی ضرورت ہوگی پورے جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینگے۔
لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ریکروٹس کامیاب و کامران ہو نگے، انکو ہم نے ہر قسم چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے تربیت دی ہے۔تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کا تعلق خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع سے ہیں ،جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے تربیت کے بعد وہ بھر پور طریقے سے دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.