آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بار پھر شام میں فوجی مداخلت کی حمایت کر دی
ہفتہ 6 فروری 2016 11:54
تہران۔ 06 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 فروری۔2016ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایکبار پھر شام میں فوجی مداخلت کی حمایت کر دی ہے۔انھوں نے بشارالاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے پاسداران انقلاب کے افسروں اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی “مھر” کے مطابق سپریم لیڈر نے ان خیالات کا اظہار شام میں مارے جانے والے فوجیوں اور دوسرے جنگجووٴں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
خیال رہے کہ ایران میں شام میں لڑائی میں حصہ لینے والوں کو“مدافعین حرم اہل بیت” کی اصطلاح سے پکارا جاتا ہے۔ اس موقع پر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ شام میں ہمارے بہادر سپاہیوں اور افسروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے تاکہ وہاں کا دشمن ہمارے ملک میں نہ پہنچ پائے۔(جاری ہے)
اگر ہمارے یہ سپوت شام جا کر نہ لڑتے تو ہمیں دشمن کا مقابلہ ایرانی شہروں کرمان شاہ، ہمدان اور دوسرے علاقوں میں کرنا پڑتا۔
خیال رہے کہ شام میں بشارالاسد کے دفاع میں داد شجاعت دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے ایرانی فوجیوں کی تعداد 700 بتائی جاتی ہے جب کہ غیر سرکاری جنگجو اس کے علاوہ ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے شام میں فوجی مداخلت کی حمایت اور وہاں ہلاک ہونے والے پاسداران انقلاب کے فوجیوں کی تعریف پہلی بارنہیں کی۔ ایران کی شہداء فاوٴنڈیشن کے ڈائریکٹرنادر نصیر نے اس سے قبل بھی خامنہ ای کا ایک بیان نقل کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شام میں حرم اہل بیت کے دفاع میں لڑتے ہوئے مارے جانیوالوں کے لیے دو اجر ہیں۔ ایک اجران کی ہجرت کا دوسرا ان کی شہادت ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.