وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کے باڑہ بازار میں تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی
ہفتہ 6 فروری 2016 13:36
لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کے باڑہ بازار میں تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باڑہ بازار کو ستمبر 2009 میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے باعث بند کردیا گیا تھا۔باڑہ بازار میں تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں ہزاروں تاجروں، قبائلی سرداروں اور قبائلیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے باڑہ بازار کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ، رکن قومی اسمبلی ناصر خان اور متعدد سیکیورٹی حکام نے کچھ بند دکانوں کے تالے کھول کر بازار میں تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا اس موقع پر شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ بازار صبح 8 بچے سے شام 6 بجے تک کھلے گاانھوں نے کہا کہ باڑہ بازار کے پانچوں داخلی راستوں پر کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس کا مقصد مقامی تاجروں کی سرگرمیوں، ان کی اور یہاں آنے والے خریداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیپال کے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھارت شدید ناراض
-
ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس لے لی
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.