ضلع کوہاٹ میں پولیو قطرے پلانے کی چار روزہ مہم 15فروری سے شرو ع ہو گی ،ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
اتوار 7 فروری 2016 17:26
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) ضلع کوہاٹ کے پانچ سال سے کم عمر کے 1لاکھ 91ہزار بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلانے کی چار روزہ مہم 15فروری سے شرو ع ہو گی۔اس مقصد کے لئے 487موبائل،63فکسڈ اور 21ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلائیں گی جبکہ مہم کی مانیٹرنگ کیلئے 118ایریا سپروائز بھی مقرر کئے گئے ہیں۔
یہ بات نیشنل سٹاپ آفیسر ڈاکٹر شعیب خٹک نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ کی زیر صدارت ضلعی پولیو مکاؤ کمیٹی کے اجلاس کو بتائی۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فخرالدین،اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر، پی ای او (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر ضیاء، ڈاکٹر محبت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس کو گزشتہ مہمات کی حاصل شدہ اہداف اور 15فروری سے شروع ہونے والی مہم سے متعلق سیکورٹی پلان اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلا س سے اپنے مختصر خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اینٹی پولیوقطرے مہم ایک اہم قومی کاز ہے لہذ ا کسی متعلقہ ادارے یا اہلکار کی جانب سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک خطرناک مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے مربوط کوششوں کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ پانچ سال کم عمر کے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں عمر بھر کے لئے اپاہج ہونے سے بچائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.