بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ، انوشکا شرما نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی
پیر 8 فروری 2016 11:05
ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے پراعتماد بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام رہیں ، دونوں ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہے اور ویرات کوہلی متعدد باربرملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم اب دونوں نے باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انوشکا اور کوہلی میں کئی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے جس کے باعث دونوں نے ایک دوسر ے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ، دونوں کے تعلق میں شادی اختلاف کا سبب بنی ہے کیوں کہ ویرات کوہلی شادی میں جلدی چاہتے تھے تاہم انوشکا شرما جلد شادی کی حامی نہیں تھیں اوریہی وجہ ان کی دوری کا سبب بنی ۔ دوسری جانب ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پرانوشکا شرما سے تعلق ختم ہونے پر’’بریک سیلفی‘‘ پوسٹ کی تاہم انہوں نے فوراً اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.