لاہور ہائیکورٹ ،براہ راست اندراج مقدمہ کے نظام کے خلاف حکومت پنجاب کو نوٹس جاری
پیر 8 فروری 2016 16:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے مقامی شہری ذکاء الدین کی جانب سے دائردرخواست پر کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ابتدائی تفتیش کی بجائے براہ رست مقدمات کے اندراج کا طریقہ کار آئین اور قوانین کی روح کے خلاف ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ براہ راست اندراج مقدمہ کے نظام کی موجودگی میں جھوٹے مقدمات کے اندراج میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے شریف شہریوں کو تھانے بلا کر ان کی تذلیل کی جاتی ہے جبکہ پولیس کی تفتیش بعد میں ہونے سے اکثریتی مقدمات میں ملزمان بے گناہ قرار پاتے ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرون ممالک کی طرح مقدمہ کے اندراج سے قبل تفتیش کے نظام کو رائج کرنے کے حوالے سے قوانین میں تبدیلی کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ بے گناہ شہریوں کو پولیس کے رحم و کرم پر نہ رہنے دیا جائے اور قانونی تقاضے بھی پورے کئے جا سکیں۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.