پی ایس ایل میدان میں آتے ہی کامیاب رہی، اگلے سال ایک مزید ٹیم کھلائیں گے : شہریار خان
پیر 8 فروری 2016 16:54
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے ہمارے نوجوان ابھرتے ہوئے کرکٹر ز کو بے حد فائدہ ہو رہا ہے جو مستقبل میں ٹیم کے کام آئے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پوری قوم کی کامیابی ہے ، پہلے پہل ہونے والے ایونٹ کے انتظامات بھی بہت اچھے ہیں، ہمارے کرکٹرز غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ کھیل رہے ہیں جبکہ ویوین رچرڈر جیسے کھلاڑی ان کی رہنمائی کررہے ہیں جس کا پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا ۔
شہریار خان کے مطابق اس وقت پانچ ٹیمیں ہیں تاہم آئندہ سال چھ ٹیمیں کھیلیں گی اور کوشش ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کی پوری سپانسر شپ بھی آ جائے ، سپرلیگ کھیلنے والے نواز اور اصغر بہترین سپن باﺅلرز ہیں جو اچھی کارکردگی کی بناءپر مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے بگ تھری کے خاتمے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بگ تھری کے خلاف لڑائی کی تیاری کر رہا تھا تاہم ایسی ضرورت نہیں پڑی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے خود ہی بگ تھری کے خلاف قدم اٹھاتے ہوئے اس کے خاتمے کی بات کر دی ہے ، اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپریل میں تمام 10 ڈائریکٹرز آئی سی سی کی نئی قانون سازی سے متعلق اپنی اپنی تجاویز دیں گے اور پاکستان نے بھی اس سلسلے میں اپنی تیاری شروع کر دی ہے ۔
شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئی سی سی میں سب کو برابری کی بنیاد پر رکھا جائے اور برابر کا حصہ ملے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.