ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
پیر 8 فروری 2016 20:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء)حکومت پاکستان نے ائیر کموڈو ر محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیزالدین شاکر قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر1986 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔
آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پلانز اور چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمینٹ (F-16 ) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ صدر پاکستان کے اے ڈی سی اوربطور ائیر اتاشی امریکہ میں بھی تعینات رہے۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (برطانیہ)اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔(جاری ہے)
آپ نے ڈیفنس سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں۔
انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل تمیزالدین شاکر قاضی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں میں اپریل 1987 میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور سپورٹ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ نے ڈیپیوٹیشن پر گیمبیا اور پوسٹنگ پر چین میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ آپ ائیر وار کالج فیصل میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ آج کل ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج، ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ایران سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے ڈیفنس افیئرز مینجمینٹ اور سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.