ابوسیاف کی بیوہ کے خلاف ایک امریکی یرغمالی کی ہلاکت کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد
عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:03
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے سابق سینیئر راہنما کی بیوہ کے خلاف ایک امریکی یرغمالی کی ہلاکت کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔امریکی شہری کیلا میولر کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ حلب میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں جبکہ گذشتہ سال شام میں ان کی موت ہو گئی۔
دولت اسلامیہ کے سابق سینیئر رہنما ابوسیاف کی بیوہ 25 سالہ نسرین اسد ابراہیم بہار کو امّ سیاف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور وہ اس وقت عراق میں زیرحراست ہیں۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ ام سیاف نے میولر کو قید میں رکھا تھا اور دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو بار بار ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی اجازت دی تھی۔(جاری ہے)
ام سیاف کے خاوند، ابو سیاف کو ایک حلف نامے میں دولت اسلامیہ کے تیل اور گیس کا وزیر بتایا گیا ہے جو کہ براہ راست بغدادی کو جوابدہ تھے۔
وہ گذشتہ سال مئی میں شام میں ایک عمارت پر امریکی فوج کے خصوصی دستوں کے حملے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ان کی بیوہ کو استغاثہ کی کارروائی کے لیے عراقی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔امریکی محکمہ انصاف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ اس قانونی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں لیکن وہ ’کیلا کے لیے انصاف کے حصول کا کام کرتے رہیں گے۔امریکی انٹیلی جنس ادارے ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان چارج پال ایبٹ کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ امریکی شہریوں کے اغوا اور قتل میں ملوث افراد کی شناخت، تلاش اور ان کی گرفتاری کے لیے سرگرم رہیں گے۔میولر ایک امدادی کارکن کی حیثیت سے شام گئی تھیں جب 2013 میں انھیں اغوا کر لیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.